the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
کابل،17مئی (ایجنسی) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں سرکاری ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ٹی وی اسٹیشن اور اس سے متصل علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔

افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 دہشت گرد



ٹی وی اسٹیشن کی عمارت میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، 2 حملہ آور اب بھی عمارت کے اندر موجود ہیں اور سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ جاری ہے۔ ٹی وی اسٹیشن کے سربراہ سمیت کم از 12 ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تاہم دیگر لوگ عمارت کے اندر ہی محصور ہیں۔ دوسری جانب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.